کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
ہبہ کا بیان
باب
ہبہ میں بعض اولاد کو زیادہ دینے کی کراہت کے بیان میں
حدیث نمبر
4085
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ حَدَّثَنَا النُّعْمَانُ بْنُ بَشِيرٍ قَالَ وَقَدْ أَعْطَاهُ أَبُوهُ غُلَامًا فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا هَذَا الْغُلَامُ قَالَ أَعْطَانِيهِ أَبِي قَالَ فَکُلَّ إِخْوَتِهِ أَعْطَيْتَهُ کَمَا أَعْطَيْتَ هَذَا قَالَ لَا قَالَ فَرُدَّهُ
قتیبہ بن سعید، جریر، ہشام بن عروہ، حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ان کہ والد نے انہیں ایک غلام عطا کیا تو انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے یہ فرمایا یہ غلام کیا ہے عرض کیا میرے باپ نے اسے مجھے ہبہ کیا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو نے اس کے بھائیوں میں سے سب کو اسی طرح دیا ہے جیسا انہیں عطا کیا اس نے عرض کیا نہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو اسے لوٹالے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment