Saturday, 10 December 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1793,TotalNo:4191


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
قسموں کا بیان
باب
 قسم و غیرہ میں ان شاء اللہ کہنے کا بیان
حدیث نمبر
4191
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ وَاللَّفْظُ لِابْنِ أَبِي عُمَرَ قَالَا حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ هِشَامِ بْنِ حُجَيْرٍ عَنْ طَاوُسٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَالَ سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ نَبِيُّ اللَّهِ لَأَطُوفَنَّ اللَّيْلَةَ عَلَی سَبْعِينَ امْرَأَةً کُلُّهُنَّ تَأْتِي بِغُلَامٍ يُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ فَقَالَ لَهُ صَاحِبُهُ أَوْ الْمَلَکُ قُلْ إِنْ شَائَ اللَّهُ فَلَمْ يَقُلْ وَنَسِيَ فَلَمْ تَأْتِ وَاحِدَةٌ مِنْ نِسَائِهِ إِلَّا وَاحِدَةٌ جَائَتْ بِشِقِّ غُلَامٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلَوْ قَالَ إِنْ شَائَ اللَّهُ لَمْ يَحْنَثْ وَکَانَ دَرَکًا لَهُ فِي حَاجَتِهِ
 محمد بن عباد، ابن ابی عمر، سفیان، ہشام بن حجیر، طاؤس، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اللہ کے نبی حضرت سلمیا ن علیہ السلام نے فرمایا میں اس رات ستر عورتوں کے پاس جاؤں گا ان میں سے ہر عورت ایک بچہ جنے گی جو اللہ کے راستہ میں جہاد کرے گا ان سے ان کے ساتھی یا فرشتے نے کہا آپ ان شاء اللہ کہہ لیں وہ بھول گئے اور ان شاء اللہ نہ کہا ان کی بیویوں میں سے سوائے ایک عورت کے کسی کے ہاں بچہ کی ولادت نہ ہوئی اور اس کے ہاں بھی آدھے بچے کی ولادت ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اگر وہ ان شاء اللہ کہہ لیتے تو ان کی بات رد نہ کی جاتی اور اپنے مقصد کو بھی حاصل کرلیتے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment