Saturday, 12 November 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1330,TotalNo:3728


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
خرید وفروخت کا بیان
باب
 آنے والے تاجروں سے ملنے کی حرمت کے بیان میں
حدیث نمبر
3728
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي هِشَامٌ الْقُرْدُوسِيُّ عَنْ ابْنِ سِيرِينَ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَلَقَّوْا الْجَلَبَ فَمَنْ تَلَقَّاهُ فَاشْتَرَی مِنْهُ فَإِذَا أَتَی سَيِّدُهُ السُّوقَ فَهُوَ بِالْخِيَارِ
ابن ابی عمر، ہشام بن سلیمان، ابن جریج، ہشام قردوسی، ابن سیرین، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا - قافلہ سے آگے جا کر نہ ملو جو آگے جا کر ملا اور اس سے مال خرید لیا جب مالک بازار آیا تو اس کو بیع فسخ کرنے کا اختیار ہوگا- یعنی اگر اس کو نقصان معلوم ہوگیا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment