Wednesday, 9 November 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1138,TotalNo:3536


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
رضاعت کا بیان
باب
اپنی باری سوکن کو ہبہ کر دینے کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
3536
حَدَّثَنَا أَبُو کُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَائِ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ هِشَامٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ کُنْتُ أَغَارُ عَلَی اللَّاتِي وَهَبْنَ أَنْفُسَهُنَّ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَقُولُ وَتَهَبُ الْمَرْأَةُ نَفْسَهَا فَلَمَّا أَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ تُرْجِي مَنْ تَشَائُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْکَ مَنْ تَشَائُ وَمَنْ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ قَالَ قُلْتُ وَاللَّهِ مَا أَرَی رَبَّکَ إِلَّا يُسَارِعُ لَکَ فِي هَوَاکَ
 ابوکریب، محمد بن العلاء، ابواسامہ، ہشام، سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ مجھے ان عورتوں پر غیرت آتی تھی جنہوں نے اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ہبہ کر دیا تھا اور میں کہتی تھی کہ کیا عورت بھی اپنے آپ کو ہبہ کر سکتی ہے جب اللہ تعالی نے یہ آیت نازل فرمائی، ( تُرْجِي مَنْ تَشَائُ مِنْهُنَّ وَتُؤْوِي إِلَيْکَ مَنْ تَشَائُ وَمَنْ ابْتَغَيْتَ مِمَّنْ عَزَلْتَ) اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جسے تو چاہے اپنے سے دور کر اور جسے تو چاہے ان میں سے اسے اپنے پاس جگہ دے تو میں نے کہا اللہ کی قسم! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رب تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواہش پوری کرنے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر سبقت کرتا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment