کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
طواف وداع کے وجوب اور حائضہ عورت سے طواف معاف ہونے کے بیان میں
حدیث نمبر
3133
حَدَّثَنِي الْحَکَمُ بْنُ مُوسَی حَدَّثَنِي يَحْيَی بْنُ حَمْزَةَ عَنْ الْأَوْزَاعِيِّ لَعَلَّهُ قَالَ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَادَ مِنْ صَفِيَّةَ بَعْضَ مَا يُرِيدُ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِهِ فَقَالُوا إِنَّهَا حَائِضٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَإِنَّهَا لَحَابِسَتُنَا فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّهَا قَدْ زَارَتْ يَوْمَ النَّحْرِ قَالَ فَلْتَنْفِرْ مَعَکُمْ
محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، حکم ، ابراہیم، اسود، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارادہ فرمایا کہ مکہ سے واپس چلیں تو دیکھا کہ دروازے پر حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اداس اور غمزدہ کھڑی ہیں حائضہ ہونے کی وجہ سے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو تو ہمیں روک رکھے گی پھر حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا کہ کیا تو نے قربانی کے دن طواف کرلیا تھا؟ حضرت صفیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو پھر چلو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment