Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:734,TotalNo:3132


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 طواف وداع کے وجوب اور حائضہ عورت سے طواف معاف ہونے کے بیان میں
حدیث نمبر
3132

 حکم بن موسی، یحیی بن حمزہ، اوزاعی، یحیی بن کثیر، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا اے اللہ کے رسول حضرت صفیہ بنت حیی رضی اللہ تعالیٰ عنہ حائضہ ہوگئیں ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا شاید کہ وہ ہمیں روک رکھیں گی- آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیاگیا کہ اے اللہ کے رسول وہ تو قربانی والے دن کو طواف زیارت کر چکی ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ پھر تمہارے ساتھ وہ چلیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment