کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
قربانی کے جانوروں کا گوشت اور ان کی کھال اور ان کی جھول صدقہ کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر
3085
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ عَبْدِ الْکَرِيمِ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَی عَنْ عَلِيٍّ قَالَ أَمَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَقُومَ عَلَی بُدْنِهِ وَأَنْ أَتَصَدَّقَ بِلَحْمِهَا وَجُلُودِهَا وَأَجِلَّتِهَا وَأَنْ لَا أُعْطِيَ الْجَزَّارَ مِنْهَا قَالَ نَحْنُ نُعْطِيهِ مِنْ عِنْدِنَا
یحیی بن یحیی، ابوخیثمہ، عبدالکریم، مجاہد، عبدالرحمن، بن ابی لیلی، حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم فرمایا کہ میں قربانی کے اونٹ پر کھڑا رہوں اور یہ کہ میں ان کے گوشت اور ان کی کھال اور ان کی جھول کو صدقہ کر دوں اور ان میں سے قصاب کو اس کی مزدوری نہ دوں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ قصاب کو مزدوری ہم اپنے پاس سے دیں گے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment