کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
طواف وداع کے وجوب اور حائضہ عورت سے طواف معاف ہونے کے بیان میں
حدیث نمبر
3131
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَيٍّ قَدْ حَاضَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَعَلَّهَا تَحْبِسُنَا أَلَمْ تَکُنْ قَدْ طَافَتْ مَعَکُنَّ بِالْبَيْتِ قَالُوا بَلَی قَالَ فَاخْرُجْنَ
یحیی بن یحیی، مالک، عبداللہ بن ابی بکر، عمرہ بنت عبدالرحمن، سیدہ عائشہ سے روایت ہے انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا اے اللہ کے رسول! حضرت صفیہ بنت حیی حائضہ ہوگئیں ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شاید کہ وہ ہمیں روک رکھیں گی-کیاحضرت صفیہ نے سب کے ساتھ بیت اللہ کا طواف نہیں کیا ؟ انہوں نے عرض کیا ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو پھر نکلو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment