Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:695,TotalNo:3093


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
باب قربانی کے جانوروں اونٹ اور گائے میں اشتراک کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
3093
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ اشْتَرَکْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ کُلُّ سَبْعَةٍ فِي بَدَنَةٍ فَقَالَ رَجُلٌ لِجَابِرٍ أَيُشْتَرَکُ فِي الْبَدَنَةِ مَا يُشْتَرَکُ فِي الْجَزُورِ قَالَ مَا هِيَ إِلَّا مِنْ الْبُدْنِ وَحَضَرَ جَابِرٌ الْحُدَيْبِيَةَ قَالَ نَحَرْنَا يَوْمَئِذٍ سَبْعِينَ بَدَنَةً اشْتَرَکْنَا کُلُّ سَبْعَةٍ فِي بَدَنَةٍ
 محمد بن حاتم، یحیی بن سعید، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرمایا کہ ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج اور عمرے میں شریک تھے سات سات آدمی قربانی کے ایک اونٹ میں شریک ہوگئے تو ایک آدمی نے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کیا جیسے قربانی کے اونٹ میں ہم شریک ہو سکتے ہیں بعد میں خریدے گئے جانوروں میں بھی شر کت درست ہے؟ حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ پہلے والے اور بعد میں خریدے گئے اونٹوں کا ایک ہی حکم ہے حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ حدیبیہ میں حاضر تھے فرماتے ہیں کہ ہم نے اس طرح ستر اونٹ ذبح کئے اور ہر اونٹ میں سات سات آدمی شریک تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment