Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:696,TotalNo:3094


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
باب قربانی کے جانوروں اونٹ اور گائے میں اشتراک کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
3094
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ عَنْ حَجَّةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَأَمَرَنَا إِذَا أَحْلَلْنَا أَنْ نُهْدِيَ وَيَجْتَمِعَ النَّفَرُ مِنَّا فِي الْهَدِيَّةِ وَذَلِکَ حِينَ أَمَرَهُمْ أَنْ يَحِلُّوا مِنْ حَجِّهِمْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ
 محمد بن حاتم، محمد بن بکر، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حج کے بارے میں بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں حکم فرمایا کہ جب ہم حلال ہوں تو قربانی کریں اور ہم میں سے چند آدمی قربانی کے جانور اونٹ یا گائے میں اکٹھے ہو جائیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو یہ حکم اس وقت فرمایا جس وقت کہ وہ اپنے حج سے حلال ہوں یعنی احرام کھولیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment