کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
قصر سے حلق کی زیادہ فضلیت ہے اور قصر کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
3053
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو کُرَيْبٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا عُمَارَةُ عَنْ أَبِي زُرْعَةَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَ اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْمُحَلِّقِينَ قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ وَلِلْمُقَصِّرِينَ قَالَ وَلِلْمُقَصِّرِينَ
ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، ابن نمیر، ابوکریب، ابن فضیل، زہیر، عمار، ابوزرعہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اے اللہ! حلق کرانے والوں کی مغفرت فرما صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! اور قصر کرانے والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے اللہ! حلق کرانے والوں کی مغفرت فرما صحابہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول اور قصر کرانے والے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور قصر کرانے والوں کی بھی مغفرت فرما-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment