کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
قربانی کے دن کنکریاں مارنے پھر قربانی کرنے پھر حلق کرانے اور حلق دائیں جانب سے سر منڈانا شروع کرنے کی سنت کے بیان میں
حدیث نمبر
3057
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَی مِنًی فَأَتَی الْجَمْرَةَ فَرَمَاهَا ثُمَّ أَتَی مَنْزِلَهُ بِمِنًی وَنَحَرَ ثُمَّ قَالَ لِلْحَلَّاقِ خُذْ وَأَشَارَ إِلَی جَانِبِهِ الْأَيْمَنِ ثُمَّ الْأَيْسَرِ ثُمَّ جَعَلَ يُعْطِيهِ النَّاسَ
یحیی بن یحیی، حفص بن غیاث، ہشام، بن محمد بن سیرین، حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منی تشریف لائے تو پہلے جمرہ عقبہ پر آئے اور اسے کنکریاں ماریں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منی میں اپنی ٹھہرنے کی جگہ تشریف لائے اور قربانی کی پھر حجام سے فرمایا کہ استرہ پکڑ اور دائیں جانب کی طرف اشارہ فرمایا کہ دائیں طرف سے شروع کرو پھر بائیں طرف سے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ بال لوگوں کو عطاء فرمائے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment