Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:660,TotalNo:3058


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 قربانی کے دن کنکریاں مارنے پھر قربانی کرنے پھر حلق کرانے اور حلق دائیں جانب سے سر منڈانا شروع کرنے کی سنت کے بیان میں
حدیث نمبر
3058
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَابْنُ نُمَيْرٍ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالُوا أَخْبَرَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ هِشَامٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ أَمَّا أَبُو بَکْرٍ فَقَالَ فِي رِوَايَتِهِ لِلْحَلَّاقِ هَا وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَی الْجَانِبِ الْأَيْمَنِ هَکَذَا فَقَسَمَ شَعَرَهُ بَيْنَ مَنْ يَلِيهِ قَالَ ثُمَّ أَشَارَ إِلَی الْحَلَّاقِ وَإِلَی الْجَانِبِ الْأَيْسَرِ فَحَلَقَهُ فَأَعْطَاهُ أُمَّ سُلَيْمٍ وَأَمَّا فِي رِوَايَةِ أَبِي کُرَيْبٍ قَالَ فَبَدَأَ بِالشِّقِّ الْأَيْمَنِ فَوَزَّعَهُ الشَّعَرَةَ وَالشَّعَرَتَيْنِ بَيْنَ النَّاسِ ثُمَّ قَالَ بِالْأَيْسَرِ فَصَنَعَ بِهِ مِثْلَ ذَلِکَ ثُمَّ قَالَ هَا هُنَا أَبُو طَلْحَةَ فَدَفَعَهُ إِلَی أَبِي طَلْحَةَ
 ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن نمیر، ابوکریب، حفص، ابن غیاث، حضرت ہشام سے اس سند کے ساتھ روایت ہے اور اس روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجام سے فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھ کے ساتھ دائیں جانب کی طرف سے شروع کرنے کا اشارہ فرمایا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان بالوں کو جو کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب تھے ان میں تقسیم فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پھر حجام کو بائیں جانب کی طرف اشارہ فرمایا تو اس نے وہ مونڈے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہ بال حضرت ام سلیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو عطاء فرمائے اور ابوکریب کی روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دائیں طرف سے شروع فرمایا اور ایک اور دو دو بال لوگوں کے درمیان تقسیم فرمائے پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بائیں طرف سے بھی اسی طرح کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہاں ابوطلحہ ہیں تو وہ بال ابوطلحہ کو عطاء فرما دئیے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment