کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
وادی محصب میں اترنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3071
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ قُلْتُ أَخْبِرْنِي عَنْ شَيْئٍ عَقَلْتَهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيْنَ صَلَّی الظُّهْرَ يَوْمَ التَّرْوِيَةِ قَالَ بِمِنًی قُلْتُ فَأَيْنَ صَلَّی الْعَصْرَ يَوْمَ النَّفْرِ قَالَ بِالْأَبْطَحِ ثُمَّ قَالَ افْعَلْ مَا يَفْعَلُ أُمَرَاؤُکَ
زہیر بن حرب، اسحق، حضرت عبدالعزیز بن رفیع رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے پوچھا میں نے عرض کیا کہ مجھے خبر دیں کہ ترویہ کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ظہر کی نماز کہاں پڑھی؟ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ منی میں میں نے عرض کیا کہ روانگی والے دن عصر کی نماز آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہاں پڑھی؟ حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ وادی ابطح میں پھر فرمایا کہ تو وہی کر جو تیرےحکمران تجھے کرنے کا حکم دیتےہیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment