کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
قربانی والے دن طواف افاضہ کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3070
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَفَاضَ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ رَجَعَ فَصَلَّی الظُّهْرَ بِمِنًی قَالَ نَافِعٌ فَکَانَ ابْنُ عُمَرَ يُفِيضُ يَوْمَ النَّحْرِ ثُمَّ يَرْجِعُ فَيُصَلِّي الظُّهْرَ بِمِنًی وَيَذْکُرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَهُ
محمد بن رافع، عبدالرزاق، عبیداللہ بن عمر، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی والے دن طواف افاضہ کیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوٹے اور منی میں ظہر کی نماز پڑھی حضرت نافع کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی قربانی والے دن طواف افاضہ کرتے تھے پھر لوٹتے اور منی میں ظہر کی نماز پڑھتے اور فرماتے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment