مسلم شریف
کتاب
فضائل قرآن
باب
سورة فاتحہ اور سورة بقرہ کی آخری آیات کی فضلیت اور سورة بقرہ کی آخری آیات پڑھنے کی ترغیب کے بیان میں
حدیث نمبر
1784
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ قَالَ لَقِيتُ أَبَا مَسْعُودٍ عِنْدَ الْبَيْتِ فَقُلْتُ حَدِيثٌ بَلَغَنِي عَنْکَ فِي الْآيَتَيْنِ فِي سُورَةِ الْبَقَرَةِ فَقَالَ نَعَمْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْآيَتَانِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مَنْ قَرَأَهُمَا فِي لَيْلَةٍ کَفَتَاهُ
احمد بن یونس، زہیر، منصور، ابراہیم، عبدالرحمن بن یزیدفرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابومسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے بیت اللہ کے پاس ملا تو میں نے کہا کہ سورة البقرہ کی دو آیتوں کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مجھ تک پہنچی ہے انہوں نے فرمایا کہ ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سورة البقرہ کی آخری دو آیتوں کے بارے میں فرمایا کہ جو اسے رات کو پڑھے گا وہ اسے کافی ہوں گی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment