Saturday, 14 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:674


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
ستر چھپانے میں احتیاط کرنے کا بیان
حدیث نمبر
674
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ جَمِيعًا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَکْرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَاللَّفْظُ لَهُمَا قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ ابْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا لَمَّا بُنِيَتْ الْکَعْبَةُ ذَهَبَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَبَّاسٌ يَنْقُلَانِ حِجَارَةً فَقَالَ الْعَبَّاسُ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اجْعَلْ إِزَارَکَ عَلَی عَاتِقِکَ مِنْ الْحِجَارَةِ فَفَعَلَ فَخَرَّ إِلَی الْأَرْضِ وَطَمَحَتْ عَيْنَاهُ إِلَی السَّمَائِ ثُمَّ قَامَ فَقَالَ إِزَارِي إِزَارِي فَشَدَّ عَلَيْهِ إِزَارَهُ قَالَ ابْنُ رَافِعٍ فِي رِوَايَتِهِ عَلَی رَقَبَتِکَ وَلَمْ يَقُلْ عَلَی عَاتِقِکَ
اسحق بن ابراہیم، محمد بن حاتم بن میمون، محمد بن بکر، ابن جریج، اسحق بن منصور، محمد بن رافع، حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب کعبہ تعمیر کیا گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ پتھر اٹھا کر لا رہے تھے کہ حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہا کہ اپنا تہبند اتار کر اپنے کندھے پر پتھر کے نیچے رکھ لو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایسا کیا تو بے ہوش ہو کر زمین پر گر پڑے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آنکھیں آسمان کی طرف لگ گئیں پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور فرمایا میری ازار میری ازار پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تہنبد باندھ دیا گیا ابن رافع کی روایت میں گردن پر تہبند رکھنے کا ذکر ہے کندھے پر نہیں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment