کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
ستر چھپانے میں احتیاط کرنے کا بیان
حدیث نمبر
675
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَنْقُلُ مَعَهُمْ الْحِجَارَةَ لِلْکَعْبَةِ وَعَلَيْهِ إِزَارُهُ فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ عَمُّهُ يَا ابْنَ أَخِي لَوْ حَلَلْتَ إِزَارَکَ فَجَعَلْتَهُ عَلَی مَنْکِبِکَ دُونَ الْحِجَارَةِ قَالَ فَحَلَّهُ فَجَعَلَهُ عَلَی مَنْکِبِهِ فَسَقَطَ مَغْشِيًّا عَلَيْهِ قَالَ فَمَا رُئِيَ بَعْدَ ذَلِکَ الْيَوْمِ عُرْيَانًا
زہیر بن حرب، روح بن عبادہ، زکریا بن اسحق، عمرو بن دینار، جابر بن عبداللہ سے روایت ہے کہ تعمیر کعبہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے ساتھ پتھر لا رہے تھے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تہبند باندھا ہوا تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو آپ کے چچا عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا اے بھتجے اپنے ازار اتار کر اپنے کندھوں پر رکھ لو پتھر کے نیچے جابر کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو اپنے کندھے پر رکھا تو غش کھا کر گر پڑے اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو برہنہ حالت میں نہیں دیکھا گیا-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment