کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
مستحاضہ اور اس کے غسل اور نماز کے بیان میں
حدیث نمبر
660
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْمُرَادِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ وَعَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَائِشَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ خَتَنَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَتَحْتَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ اسْتُحِيضَتْ سَبْعَ سِنِينَ فَاسْتَفْتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي ذَلِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ هَذِهِ لَيْسَتْ بِالْحَيْضَةِ وَلَکِنَّ هَذَا عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي وَصَلِّي قَالَتْ عَائِشَةُ فَکَانَتْ تَغْتَسِلُ فِي مِرْکَنٍ فِي حُجْرَةِ أُخْتِهَا زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ حَتَّی تَعْلُوَ حُمْرَةُ الدَّمِ الْمَائَ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَحَدَّثْتُ بِذَلِکَ أَبَا بَکْرِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ فَقَالَ يَرْحَمُ اللَّهُ هِنْدًا لَوْ سَمِعَتْ بِهَذِهِ الْفُتْيَا وَاللَّهِ إِنْ کَانَتْ لَتَبْکِي لِأَنَّهَا کَانَتْ لَا تُصَلِّي
محمد بن سلمہ مرادی، عبداللہ بن وہب، عمرو بن حارث ابن شہاب، عروہ بن زبیر، عمرہ بنت عبدالرحمن، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سالی ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عبدالرحمن بن عوف کی بیوی سات سال تک مستحاضة رہی اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں فتو ی طلب کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا یہ حیض نہیں بلکہ یہ رگ کا خون ہے غسل کر اور نماز ادا کر حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ وہ اپنی بہن حضرت زینب بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے حجرے میں ایک برتن میں غسل کرتی تھی یہاں تک کہ خون کی سرخی پانی کے اوپر آجاتی ابن شہاب نے کہا کہ میں نے یہ حدیث ابوبکر بن عبدالرحمن سے بیان کی تو انہوں نے فرمایا اللہ ہندہ پر رحم فرمائے اگر وہ یہ فتوی سن لیتی اللہ کی قسم وہ روتی تھی کہ وہ ایسی صورت میں نماز ادا نہ کرتی تھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment