Friday, 13 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:659


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
 مستحاضہ اور اس کے غسل اور نماز کے بیان میں
حدیث نمبر
659
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ اسْتَفْتَتْ أُمُّ حَبِيبَةَ بِنْتُ جَحْشٍ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ إِنِّي أُسْتَحَاضُ فَقَالَ إِنَّمَا ذَلِکِ عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي ثُمَّ صَلِّي فَکَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ قَالَ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ لَمْ يَذْکُرْ ابْنُ شِهَابٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَ أُمَّ حَبِيبَةَ بِنْتَ جَحْشٍ أَنْ تَغْتَسِلَ عِنْدَ کُلِّ صَلَاةٍ وَلَکِنَّهُ شَيْئٌ فَعَلَتْهُ هِيَ و قَالَ ابْنُ رُمْحٍ فِي رِوَايَتِهِ ابْنَةُ جَحْشٍ وَلَمْ يَذْکُرْ أُمَّ حَبِيبَةَ
قتیبہ بن سعید، لیث، محمد بن رمح، لیث، ابن شہاب، عروہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے فتوی طلب کیا کہ مجھے استحاضہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ رگ کا خون ہے، غسل کر پھر نماز ادا کر، تو وہ ہر نماز کے وقت غسل کرتی تھی، لیث نے کہا کہ ابن شہاب نے نہیں ذکر کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو ہر نماز کے وقت غسل کرنے کا حکم فرمایا بلکہ اس نے خود ایسا کیا ابن رمح کی روایت میں بنت جحش کا ذکر ہے ام حبیبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا نام نہیں ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment