کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
حیض کا غسل کرنے والی عورت کے لئے مشک لگا کر روئی کا ٹکڑا خون کی جگہ میں استعمال کرنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
653
حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ حَدَّثَنَا حَبَّانُ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ امْرَأَةً سَأَلَتْ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ أَغْتَسِلُ عِنْدَ الطُّهْرِ فَقَالَ خُذِي فِرْصَةً مُمَسَّکَةً فَتَوَضَّئِي بِهَا ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَ حَدِيثِ سُفْيَانَ
احمد بن سعید، دارمی، حبان، وہیب، منصور، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پاکیزگی کے غسل کے طریقہ کے بارے میں سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تو خوشبو دار روئی کا ٹکڑا لے اور اس سے پاکیزگی حاصل کر-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment