Friday, 13 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:652


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
 حیض کا غسل کرنے والی عورت کے لئے مشک لگا کر روئی کا ٹکڑا خون کی جگہ میں استعمال کرنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
652
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ عَمْرٌو حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ صَفِيَّةَ عَنْ أُمِّهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ سَأَلَتْ امْرَأَةٌ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَيْفَ تَغْتَسِلُ مِنْ حَيْضَتِهَا قَالَ فَذَکَرَتْ أَنَّهُ عَلَّمَهَا کَيْفَ تَغْتَسِلُ ثُمَّ تَأْخُذُ فِرْصَةً مِنْ مِسْکٍ فَتَطَهَّرُ بِهَا قَالَتْ کَيْفَ أَتَطَهَّرُ بِهَا قَالَ تَطَهَّرِي بِهَا سُبْحَانَ اللَّهِ وَاسْتَتَرَ وَأَشَارَ لَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ بِيَدِهِ عَلَی وَجْهِهِ قَالَ قَالَتْ عَائِشَةُ وَاجْتَذَبْتُهَا إِلَيَّ وَعَرَفْتُ مَا أَرَادَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقُلْتُ تَتَبَّعِي بِهَا أَثَرَ الدَّمِ و قَالَ ابْنُ أَبِي عُمَرَ فِي رِوَايَتِهِ فَقُلْتُ تَتَبَّعِي بِهَا آثَارَ الدَّمِ
عمرو بن محمد ناقد، ابن ابی عمر، ابن عیینہ، عمرو، سفیان بن عیینہ، منصور بن صفیہ، حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا کہ وہ حیض کے بعد غسل کس طرح کرے فرماتی ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو سکھایا کہ وہ کیسے غسل کرے پھر ایک خوشبو لگا ہوا روئی کا ٹکڑا لے اور ا س سے پاکی حاصل کرے اس نے کہا کہ اس سے میں کیسے پاکی حاصل کروں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اس کے ساتھ حاصل کر اور  سُبْحَانَ اللَّهِ فرما کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنا چہرہ چھپا لیا حضرت سفیان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ہمارے لئے اپنے چہرہ پر ہاتھ رکھ کر ارشاد فرمایا حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ میں نے اس عورت کو اپنی طرف کھینچا اور میں نے معلوم کرلیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا ارادہ فرمایا ہے تو میں نے کہا اس کپڑے کے ساتھ خون کے آثار ختم کر دو-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment