Friday, 13 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:651


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
 غسل کرنے والی عورتوں کی مینڈھیوں کے حکم کے بیان میں
حدیث نمبر
651
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُلَيَّةَ قَالَ يَحْيَی أَخْبَرَنَا إِسْمَعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ بَلَغَ عَائِشَةَ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو يَأْمُرُ النِّسَائَ إِذَا اغْتَسَلْنَ أَنْ يَنْقُضْنَ رُئُوسَهُنَّ فَقَالَتْ يَا عَجَبًا لِابْنِ عَمْرٍو هَذَا يَأْمُرُ النِّسَائَ إِذَا اغْتَسَلْنَ أَنْ يَنْقُضْنَ رُئُوسَهُنَّ أَفَلَا يَأْمُرُهُنَّ أَنْ يَحْلِقْنَ رُئُوسَهُنَّ لَقَدْ کُنْتُ أَغْتَسِلُ أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ إِنَائٍ وَاحِدٍ وَلَا أَزِيدُ عَلَی أَنْ أُفْرِغَ عَلَی رَأْسِي ثَلَاثَ إِفْرَاغَاتٍ
یحیی بن یحیی، ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن حجر، ابن علیہ، یحیی، اسمعیل، ایوب، ابوزبیر، عبید بن عمیر، سیدہ عائشہ صدیقہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت ہے کہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ عورتوں کو غسل کے وقت سروں کو کھولنے کا حکم دیتے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے لئے تعجب ہے کہ وہ عورتوں کو غسل کے وقت اپنے سروں کو کھولنے کا حکم دیتے ہیں او ان کو سروں کے منڈانے ہی کا حکم کیوں نہیں کر دیتے حالانکہ میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے اور میں اپنے سر پر تین چلو پانی ڈالنے سے زیادہ کچھ بھی نہیں کرتی تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment