کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
سر وغیرہ پر تین مر تبہ پانی ڈالنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
647
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ يَعْنِي الثَّقَفِيَّ حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اغْتَسَلَ مِنْ جَنَابَةٍ صَبَّ عَلَی رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَفَنَاتٍ مِنْ مَائٍ فَقَالَ لَهُ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ إِنَّ شَعْرِي کَثِيرٌ قَالَ جَابِرٌ فَقُلْتُ لَهُ يَا ابْنَ أَخِي کَانَ شَعْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَکْثَرَ مِنْ شَعْرِکَ وَأَطْيَبَ
محمد بن مثنی، عبدالوہاب ثقفی، جعفر، جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غسل جنابت فرماتے تو اپنے سر پر پانی کے تین چلو ڈالتے حسن بن محمد رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا میرے بال تو زیادہ ہیں تو جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں میں نے کہا اے بھتیجے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بال مبارک تیرے بالوں سے زیادہ اور بہت پاکیزہ تھے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment