کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حیض کا بیان
باب
غسل کرنے والی عورتوں کی مینڈھیوں کے حکم کے بیان میں
حدیث نمبر
648
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَمْرٌو النَّاقِدُ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَابْنُ أَبِي عُمَرَ کُلُّهُمْ عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَی عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَافِعٍ مَوْلَی أُمِّ سَلَمَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ قَالَتْ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي امْرَأَةٌ أَشُدُّ ضَفْرَ رَأْسِي فَأَنْقُضُهُ لِغُسْلِ الْجَنَابَةِ قَالَ لَا إِنَّمَا يَکْفِيکِ أَنْ تَحْثِيَ عَلَی رَأْسِکِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ ثُمَّ تُفِيضِينَ عَلَيْکِ الْمَائَ فَتَطْهُرِينَ
ابوبکر بن ابی شبیہ، عمرو ناقد، اسحق بن ابراہیم، ابن ابی عمر، ابن عیینہ، اسحق، سفیان، ایوب بن موسی، سعید بن ابی سعید مقبری، حضرت ام سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنے سر پر سختی کے ساتھ میںڈھیاں باندھتی ہوں کیا میں ان کو غسل جنابت کے لئے کھولوں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا نہیں تیرے لئے تین چلو بھر کر اپنے سر پر ڈال لینا کافی ہے پھر اپنے پورے بدن پر پانی بہانے سے تو پاک ہو جائے گی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment