Sunday, 8 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:536


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طہارت کا بیان
باب
 موزوں پر مسح کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر
536
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا زَکَرِيَّائُ عَنْ عَامِرٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ فِي مَسِيرٍ فَقَالَ لِي أَمَعَکَ مَائٌ قُلْتُ نَعَمْ فَنَزَلَ عَنْ رَاحِلَتِهِ فَمَشَی حَتَّی تَوَارَی فِي سَوَادِ اللَّيْلِ ثُمَّ جَائَ فَأَفْرَغْتُ عَلَيْهِ مِنْ الْإِدَاوَةِ فَغَسَلَ وَجْهَهُ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ مِنْ صُوفٍ فَلَمْ يَسْتَطِعْ أَنْ يُخْرِجَ ذِرَاعَيْهِ مِنْهَا حَتَّی أَخْرَجَهُمَا مِنْ أَسْفَلِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَ ذِرَاعَيْهِ وَمَسَحَ بِرَأْسِهِ ثُمَّ أَهْوَيْتُ لِأَنْزِعَ خُفَّيْهِ فَقَالَ دَعْهُمَا فَإِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ وَمَسَحَ عَلَيْهِمَا
محمد بن عبداللہ بن نمیر، زکریا، عامر، عروہ بن مغیرہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں کہ میں ایک رات سفر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا کیا تیرے پاس پانی ہے میں نے عرض کیا جی ہاں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری سے اترے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلے یہاں تک کہ رات کی سیاہی میں چھپ گئے پھر واپس آئے میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر برتن سے پا نی ڈالا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے چہرے کو دھویا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اونی جبہ پہنے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے اپنی کلائیوں کو نہ نکال سکے تو جبہ کے نیچے سے ان کو نکالا اور ا پنی کلائیوں کو دھویا اور اپنے سر کا مسح کیا پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موزے اتارنے کا ارادہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان کو چھوڑ دے میں نے ان دونوں کو پاکی کی حالت میں پہنا ہے اور ان دونوں پر مسح فرمایا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment