کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طہارت کا بیان
باب
موزوں پر مسح کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر
537
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الْمُغِيرَةِ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ وَضَّأَ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ فَقَالَ لَهُ فَقَالَ إِنِّي أَدْخَلْتُهُمَا طَاهِرَتَيْنِ
محمد بن حاتم، اسحق بن منصور، عمر بن ابی زائدہ، شعبی، عروہ بن مغیرہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو وضو کرایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو فرمایا اور اپنے موزوں پر مسح فرمایا پھر حضرت مغیرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا میں نے ان دونوں کو پاک ہونے کی حالت پر داخل کیا ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment