Sunday, 8 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:535


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طہارت کا بیان
باب
 موزوں پر مسح کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر
535
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَعَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ جَمِيعًا عَنْ عِيسَی بْنِ يُونُسَ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا عِيسَی حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيَقْضِيَ حَاجَتَهُ فَلَمَّا رَجَعَ تَلَقَّيْتُهُ بِالْإِدَاوَةِ فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَغَسَلَ يَدَيْهِ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثُمَّ ذَهَبَ لِيَغْسِلَ ذِرَاعَيْهِ فَضَاقَتْ الْجُبَّةُ فَأَخْرَجَهُمَا مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَهُمَا وَمَسَحَ رَأْسَهُ وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ ثُمَّ صَلَّی بِنَا
اسحق بن ابرہیم، علی بن خشرم، عیسی بن یونس، اسحق، عیسی، اعمش، مسلم، مسروق، حضرت مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی حاجت کو پورا کرنے کے لئے باہر نکلے پس جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم واپس آئے تو میں پانی کے برتن کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ملا میں نے پانی ڈالا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہاتھوں کو دھویا پھر اپنے چہرے کو دھویا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی کلائیاں دھونی چاہیں، جبہ تنگ تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی کلائیوں کو جبہ کے نیچے سے نکالا اور ان کو دھویا اور سر کا مسح کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا پھر ہم کو نماز پڑھائی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment