کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طہارت کا بیان
باب
موزوں پر مسح کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر
534
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَبُو کُرَيْبٍ قَالَ أَبُو بَکْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ مُسْلِمٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ کُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ فَقَالَ يَا مُغِيرَةُ خُذْ الْإِدَاوَةَ فَأَخَذْتُهَا ثُمَّ خَرَجْتُ مَعَهُ فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّی تَوَارَی عَنِّي فَقَضَی حَاجَتَهُ ثُمَّ جَائَ وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَامِيَّةٌ ضَيِّقَةُ الْکُمَّيْنِ فَذَهَبَ يُخْرِجُ يَدَهُ مِنْ کُمِّهَا فَضَاقَتْ عَلَيْهِ فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ أَسْفَلِهَا فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ وُضُوئَهُ لِلصَّلَاةِ ثُمَّ مَسَحَ عَلَی خُفَّيْهِ ثُمَّ صَلَّی
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابوکریب، ابوبکر، ابومعاویہ، اعمش، مسلم، مسروق، مغیرہ بن شعبہ سے روایت ہے کہ وہ فرماتے ہیں ایک روز میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے مغیرہ برتن لے آ میں لے کر آیا پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نکل پڑا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلے یہاں تک کہ مجھ سے غائب ہوگئے آپ اپنی حاجت سے فارغ ہو کر واپس آئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک تنگ آستینوں والا شامی جبہ پہنا ہوا تھا آپ نے اپنا ہاتھ اس کی آستین سے نکالنا چاہا لیکن وہ بہت تنگ تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے نیچے سے اپنا ہاتھ مبارک نکالا پھر میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پانی ڈالا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو فرمایا جیسے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز کے لئے وضو کرتے پھر اپنے موزوں پر مسح فرمایا پھر نماز ادا کی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment