Sunday, 8 May 2011

Sahi Muslim, Jild 1, Hadith no:530


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طہارت کا بیان
باب
 موزوں پر مسح کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر
530
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ أَبِي وَائِلٍ قَالَ کَانَ أَبُو مُوسَی يُشَدِّدُ فِي الْبَوْلِ وَيَبُولُ فِي قَارُورَةٍ وَيَقُولُ إِنَّ بَنِي إِسْرَائِيلَ کَانَ إِذَا أَصَابَ جِلْدَ أَحَدِهِمْ بَوْلٌ قَرَضَهُ بِالْمَقَارِيضِ فَقَالَ حُذَيْفَةُ لَوَدِدْتُ أَنَّ صَاحِبَکُمْ لَا يُشَدِّدُ هَذَا التَّشْدِيدَ فَلَقَدْ رَأَيْتُنِي أَنَا وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَتَمَاشَی فَأَتَی سُبَاطَةً خَلْفَ حَائِطٍ فَقَامَ کَمَا يَقُومُ أَحَدُکُمْ فَبَالَ فَانْتَبَذْتُ مِنْهُ فَأَشَارَ إِلَيَّ فَجِئْتُ فَقُمْتُ عِنْدَ عَقِبِهِ حَتَّی فَرَغَ
یحیی بن یحیی، جریر منصور، ابووائل سے روایت ہے کہ حضرت ابوموسی اشعری رضی اللہ تعالیٰ عنہ پیشاب کے بارے میں بہت سختی کے ساتھ احتیا ط فرماتے تھے اور ا یک بو تل میں پیشاب کرتے اور فرماتے تھے بنی اسرائیل میں سے اگر کسی کی جلد کو پیشاب لگ جاتا تو وہ اس کھال کو حکما قینچیوں سے کاٹتا حذیفہ نے کہا کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ تمہارے ساتھی اس معاملہ میں اس قدر سختی نہ کرتے کیونکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ پیدل چل رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قوم کے کوڑے کی جگہ پر آئے جو ایک دیوار کے پیچھے تھا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے جیسا کہ تمہارا کوئی کھڑا ہوتا اور پیشاب کیا میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دور ہوگیا پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنی طرف اشارہ کیا میں آیا اور آپ کی ایڑیوں کے پاس کھڑا ہوگیا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیشاب سے فارغ ہوئے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment