کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طہارت کا بیان
باب
راستہ اور سایہ میں پاخانہ وغیرہ کرنے کی مما نعت کے بیان میں
حدیث نمبر
523
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ حُجْرٍ جَمِيعًا عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ ابْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ أَخْبَرَنِي الْعَلَائُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ اتَّقُوا اللَّعَّانَيْنِ قَالُوا وَمَا اللَّعَّانَانِ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ الَّذِي يَتَخَلَّی فِي طَرِيقِ النَّاسِ أَوْ فِي ظِلِّهِمْ
یحیی بن ایوب، قتیبہ، ابن حجر، اسمعیل بن جعفر، ابن ایوب، اسمعیل، علاء ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لعنت کے دو کاموں سے بچو صحابہ کرام نے عرض کیا وہ لعنت کے کام کرنے والے کون ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو لوگوں کے راستہ میں یا ان کے سایہ کی جگہ میں قضائے حاجت کرے یعنی اس کا یہ عمل موجب لعنت ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment