کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طہارت کا بیان
باب
قضائے حاجت کے بعد پانی کے ساتھ استنجا کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر
524
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ خَالِدٍ عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ حَائِطًا وَتَبِعَهُ غُلَامٌ مَعَهُ مِيضَأَةٌ هُوَ أَصْغَرُنَا فَوَضَعَهَا عِنْدَ سِدْرَةٍ فَقَضَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَاجَتَهُ فَخَرَجَ عَلَيْنَا وَقَدْ اسْتَنْجَی بِالْمَائِ
یحیی بن یحیی، خالد بن عبداللہ، خالد، عطاء بن ابی میمونہ، انس بن مالک سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک باغ میں داخل ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے ایک لڑکا تھا جو پانی کا ایک لوٹا اٹھائے ہوئے تھا اور وہ ہم میں سب سے چھوٹا تھا اس نے اس برتن کو ایک بیری کے درخت کے پاس رکھ دیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قضائے حاجت کی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پانی سے استنجا کرکے ہمارے پاس تشریف لائے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment