کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
رضاعت کا بیان
باب
اپنی باری سوکن کو ہبہ کر دینے کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
3538
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَکْرٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ قَالَ حَضَرْنَا مَعَ ابْنِ عَبَّاسٍ جَنَازَةَ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَرِفَ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ هَذِهِ زَوْجُ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِذَا رَفَعْتُمْ نَعْشَهَا فَلَا تُزَعْزِعُوا وَلَا تُزَلْزِلُوا وَارْفُقُوا فَإِنَّهُ کَانَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعٌ فَکَانَ يَقْسِمُ لِثَمَانٍ وَلَا يَقْسِمُ لِوَاحِدَةٍ قَالَ عَطَائٌ الَّتِي لَا يَقْسِمُ لَهَا صَفِيَّةُ بِنْتُ حُيَيِّ بْنِ أَخْطَبَ
اسحاق بن ابراہیم، محمد بن حاتم، محمد بن بکر، ابن جریج، عطاء، سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ ہم ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہمراہ زوجہ نبی کریم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سیدہ میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے جنازہ میں مقام سرف میں حاضر تھے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ ہیں جب تم ان کی نعش اٹھاؤ تو نہ حرکت دینا اور نہ زیادہ ہلانا اور نرمی برتو کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس نو بیویاں تھیں اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آٹھ کے لئے تقسیم فرماتے تھے ایک کے لئے تقسیم نہ کرتے عطاء نے کہا جس کے لئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تقسیم نہ فرماتے وہ صفیہ بنت حیی بن اخطب تھیں-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment