کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طلاق کا بیان
باب
حائضہ عورت کو اس کی رضا مندی کے بغیر طلاق دینے کی حرمت اور اگر کوئی طلاق دے دے تو طلا ق واقع نہ ہوگی اور مرد کو رجو ع کرنے کا حکم دینے کے بیان میں
حدیث نمبر
3559
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ طَلَّقْتُ امْرَأَتِي عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهِيَ حَائِضٌ فَذَکَرَ ذَلِکَ عُمَرُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لِيَدَعْهَا حَتَّی تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَی فَإِذَا طَهُرَتْ فَلْيُطَلِّقْهَا قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَهَا أَوْ يُمْسِکْهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَائُ قَالَ عُبَيْدُ اللَّهِ قُلْتُ لِنَافِعٍ مَا صَنَعَتْ التَّطْلِيقَةُ قَالَ وَاحِدَةٌ اعْتَدَّ بِهَا
محمد بن عبداللہ بن نمیر، عبیداللہ، نافع، حضرت ابن عمرسے روایت ہے کہ میں نے اپنی بیوی کو زمانہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں حالت حیض میں طلاق دی پھر عمر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ سے اسکا ذکر کیا تو آپ نے فرمایا اسے حکم دو کہ وہ رجوع کرلے- پھر اسے چھوڑدے یہاں تک کہ پاک ہوجائے پھر اسے دوسرا حیض آئے جب وہ پاک ہوجائے تو اسے طلاق دو - اس سے جماع کرنے سے پہلے یا اسے روکے رکھو - یہ وہ عدت ہے جس کا اللہ نے ان عورتوں کو حکم دیاہے جنہیں طلاق دی گئی ہو-عبیداللہ نے کہا میں نے نافع سے کہاکہ اس طلاق کا کیا ہوا جوعدت کے وقت دی گئی تھی - تو انہوں نے کہا ایک شمار کی گئی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment