Wednesday, 9 November 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1185,TotalNo:3583


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
طلاق کا بیان
باب
 اس آدمی پر کفارہ کے وجوب کے بیان میں جس نے اپنے اوپر اپنی بیوی کو حرام کرلیا اور طلا ق کی نیت نہیں کی
حدیث نمبر
3583
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي عَطَائٌ أَنَّهُ سَمِعَ عُبَيْدَ بْنَ عُمَيْرٍ يُخْبِرُ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ تُخْبِرُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يَمْکُثُ عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ فَيَشْرَبُ عِنْدَهَا عَسَلًا قَالَتْ فَتَوَاطَيْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ أَنَّ أَيَّتَنَا مَا دَخَلَ عَلَيْهَا النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلْتَقُلْ إِنِّي أَجِدُ مِنْکَ رِيحَ مَغَافِيرَ أَکَلْتَ مَغَافِيرَ فَدَخَلَ عَلَی إِحْدَاهُمَا فَقَالَتْ ذَلِکَ لَهُ فَقَالَ بَلْ شَرِبْتُ عَسَلًا عِنْدَ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ وَلَنْ أَعُودَ لَهُ فَنَزَلَ لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَکَ إِلَی قَوْلِهِ إِنْ تَتُوبَا لِعَائِشَةَ وَحَفْصَةَ وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَی بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا لِقَوْلِهِ بَلْ شَرِبْتُ عَسَلًا
 محمد بن حاتم، حجاج بن محمد، ابن جریج، عطاء، عبیدبن عمر، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم زینب بن حجش رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ٹھہرتے اور ان کے پاس شہد پیتے تھے پس میں نے اور حفصہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ جب ہم میں سے کسی کے پاس بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں تو وہ یہ کہے کہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مغافیر (پیاز کی ایک قسم) کی بو پاتی ہوں کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مغافیر کھایا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان میں سے کسی ایک کے پاس تشریف لے گئے تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہی کہا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بلکہ میں نے تو زینب بنت حجش رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس شہد پیا ہے اور آئندہ ہرگز نہ پیوں گا تویہ آیت (لِمَ تُحَرِّمُ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَکَ إِلَی قَوْلِهِ إِنْ تَتُوبَا ) اے بنی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے اوپر اس چیز کو کیوں حرام کرتے ہیں جس اللہ نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے حلال رکھا ہے اور فرمایا یہ دونوں عائشہ وحفصہ اگر توبہ کرلیں تو ان کے دل جھک گئے اور یہ جو فرمایا (وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَی بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا) نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بات اپنی بعض ازواج سے چپکے سے کہا اس سے مقصود یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا بلکہ میں نے شہد پیا ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment