کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
غلام آزاد کرنے کا بیان
باب
ولاء آزاد کرنے والے ہی کا حق ہے کے بیان میں
حدیث نمبر
3687
و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ عَنْ زَائِدَةَ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا اشْتَرَتْ بَرِيرَةَ مِنْ أُنَاسٍ مِنْ الْأَنْصَارِ وَاشْتَرَطُوا الْوَلَائَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْوَلَائُ لِمَنْ وَلِيَ النِّعْمَةَ وَخَيَّرَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَکَانَ زَوْجُهَا عَبْدًا وَأَهْدَتْ لِعَائِشَةَ لَحْمًا فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ صَنَعْتُمْ لَنَا مِنْ هَذَا اللَّحْمِ قَالَتْ عَائِشَةُ تُصُدِّقَ بِهِ عَلَی بَرِيرَةَ فَقَالَ هُوَ لَهَا صَدَقَةٌ وَلَنَا هَدِيَّةٌ
ابوبکر بن ابی شیبہ، حسین بن علی، زائدہ، سماک، عبدالرحمان بن قاسم، سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے انصاریوں سے بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خرید لیا اور انہوں نے ولاء کی شرط رکھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ولاء اس کا حق ہے جو نعمت کا والی ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو خیار آزادی دیا اور اس کا خاوند غلام تھا اور اس نے سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے لئے گوشت ہدیہ بھیجا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کاش تم اس گوشت میں سے ہمارے لئے بھی پکاتیں سیدہ عاشئہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا کہ یہ بریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ پر صدقہ کیا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ اس کے لئے صدقہ اور ہمارے لئے ہدیہ ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment