کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
خرید وفروخت کا بیان
باب
زمین ہبہ کرنے کے بیان میں
حدیث نمبر
3862
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ عَمْرٍو أَنَّ مُجَاهِدًا قَالَ لِطَاوُسٍ انْطَلِقْ بِنَا إِلَی ابْنِ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ فَاسْمَعْ مِنْهُ الْحَدِيثَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فَانْتَهَرَهُ قَالَ إِنِّي وَاللَّهِ لَوْ أَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْهُ مَا فَعَلْتُهُ وَلَکِنْ حَدَّثَنِي مَنْ هُوَ أَعْلَمُ بِهِ مِنْهُمْ يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَأَنْ يَمْنَحَ الرَّجُلُ أَخَاهُ أَرْضَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهَا خَرْجًا مَعْلُومًا
یحیی بن یحیی، حماد بن زید، عمرو، مجاہد، طاؤس، رافع بن خدیج، حضرت عمرو سے روایت ہے کہ مجا ہد نے طاؤس سے کہا کہ ہمیں را فع بن خد یج کے لڑکے کے پاس لے چلو اور ان سے حدیث سنو جو وہ اپنے باپ کے واسطے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں طاؤس سے روایت کرتےہیں طاؤس نے مجاہد کو جھڑکا اور کہا اللہ کی قسم! اگر میں جانتا ہوتا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے منع کیا ہے تو میں نہ کرتا لیکن مجھے حدیث بیان کی اس نے جو صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں سے زیادہ جاننے والے ہیں یعنی ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اگر کوئی آدمی اپنے بھائی کو اپنی زمین ہبہ کردے تو یہ اس سے معین کرایہ و خراج وصول کرنے سے بہتر ہے
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment