Friday, 11 November 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:1283,TotalNo:3681


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
غلام آزاد کرنے کا بیان
باب
 ولاء آزاد کرنے والے ہی کا حق ہے کے بیان میں
حدیث نمبر
3681
و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا أَرَادَتْ أَنْ تَشْتَرِيَ جَارِيَةً تُعْتِقُهَا فَقَالَ أَهْلُهَا نَبِيعُکِهَا عَلَی أَنَّ وَلَائَهَا لَنَا فَذَکَرَتْ ذَلِکَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا يَمْنَعُکِ ذَلِکِ فَإِنَّمَا الْوَلَائُ لِمَنْ أَعْتَقَ
 یحیی بن یحیی، مالک، نافع، ابن عمر، سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے ایک لونڈی کو خرید کر آزاد کرنے کا ارادہ کیا لہذا باندی والوں نے کہا ہم باندی کو اس شرط پر فروخت کریں گے کہ اسکی ولاء ہمارے لیے ہو - میں نے اس بات کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تذکرہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تجھے یہ بات نہ منع کرے (خریدنے سے) ولاء صرف آزاد کرنے والے کا حق ہے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment