کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
حج اور عمرہ وغیرہ کی غرض سے گزرنے والوں کے لئے ذی الخلیفہ میں نماز پڑھنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3191
و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ حَدَّثَنَا حَاتِمٌ وَهُوَ ابْنُ إِسْمَعِيلَ عَنْ مُوسَی وَهُوَ ابْنُ عُقْبَةَ عَنْ سَالِمٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ فِي مُعَرَّسِهِ بِذِي الْحُلَيْفَةِ فَقِيلَ لَهُ إِنَّکَ بِبَطْحَائَ مُبَارَکَةٍ
محمد بن بکار بن ریان، سریج بن یونس، اسماعیل، بن جعفر، موسی بن عقبہ، حضرت سالم بن عبداللہ بن عمرہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک فرشتہ آیا اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذی الحلیفہ کی وادی میں رات کے آخری حصہ میں پہنچے ہوئے تھے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کہا گیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بطحاء مبارکہ میں ہیں موسی راوی کہتے ہیں کہ سالم نے ہمارے ساتھ مسجد کے قریب اس جگہ اونٹ بٹھایا جس جگ حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اونٹ بٹھاتے تھے اور اس جگہ کو تلاش کرتے تھے کہ جس جگہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے آخری حصہ میں اترتے تھے اور وہ جگہ اس مسجد کی جگہ سے نیچی ہے جو کہ بطن وادی میں ہے اور وہ جگہ مسجد اور قبلہ کے درمیان میں ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment