کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
وادی محصب میں اترنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3076
حَدَّثَنَا عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِمٍ أَنَّ أَبَا بَکْرٍ وَعُمَرَ وَابْنَ عُمَرَ کَانُوا يَنْزِلُونَ الْأَبْطَحَ قَالَ الزُّهْرِيُّ وَأَخْبَرَنِي عُرْوَةُ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا لَمْ تَکُنْ تَفْعَلُ ذَلِکَ وَقَالَتْ إِنَّمَا نَزَلَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأَنَّهُ کَانَ مَنْزِلًا أَسْمَحَ لِخُرُوجِهِ
عبد بن حمید، عبدالرزاق، معمر، سالم، ابوبکر، عمرو، ابن عمرو، حضرت سالم رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وادی ابطح میں اترے تھے زہری کہتے ہیں کہ مجھے عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بارے میں خبر دی کہ وہ اس طرح نہیں کرتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس جگہ صرف اس لئے اترے کہ وہ جگہ واپس روانگی کے لئے زیادہ بہتر تھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment