Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:717,TotalNo:3115


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 شدید مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
3115
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ عَنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَکَرَ أَحَادِيثَ مِنْهَا وَقَالَ بَيْنَمَا رَجُلٌ يَسُوقُ بَدَنَةً مُقَلَّدَةً قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيْلَکَ ارْکَبْهَا فَقَالَ بَدَنَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَيْلَکَ ارْکَبْهَا وَيْلَکَ ارْکَبْهَا
 محمد بن رافع، عبدالرزاق، معمر، ہمام بن منبہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ جناب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نقل کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی قربانی کے اونٹ کو پیچھے سے ہنکاتا ہوا لے کر جا رہا تھا اور اس کی گردن میں ہار ڈالا ہوا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا کہ تیرے لئے خرابی ہو سوار ہو جا اس نے عرض کی اے اللہ کے رسول! یہ قربانی کا اونٹ ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا تیرے لئے خرابی ہو سوار ہو جا تیرے لئے خرابی ہو سوار ہو جا-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment