Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:675,TotalNo:3073


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 وادی محصب میں اترنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3073
حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ مَيْمُونٍ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا صَخْرُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ کَانَ يَرَی التَّحْصِيبَ سُنَّةً وَکَانَ يُصَلِّي الظُّهْرَ يَوْمَ النَّفْرِ بِالْحَصْبَةِ قَالَ نَافِعٌ قَدْ حَصَّبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْخُلَفَائُ بَعْدَهُ
 محمد بن حاتم، ابن میمون، روح بن عبادہ، صخر بن جویریہ، نافع، ابن عمر سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ وادی محصب میں ٹھہرنے کو سنت خیال کرتے تھے اور وہ قربانی کے دن ظہر کی نماز وادی محصب میں پڑھا کرتے تھے حضرت نافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خلفاء محصب کی وادی میں جاتے تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment