Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:682,TotalNo:3080


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 وادی محصب میں اترنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3080
حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ بِمِنًی نَحْنُ نَازِلُونَ غَدًا بِخَيْفِ بَنِي کِنَانَةَ حَيْثُ تَقَاسَمُوا عَلَی الْکُفْرِ وَذَلِکَ إِنَّ قُرَيْشًا وَبَنِي کِنَانَةَ تَحَالَفَتْ عَلَی بَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ أَنْ لَا يُنَاکِحُوهُمْ وَلَا يُبَايِعُوهُمْ حَتَّی يُسْلِمُوا إِلَيْهِمْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي بِذَلِکَ الْمُحَصَّبَ
 زہیر بن حرب، ولید بن مسلم، ابوسلمہ، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور ہم منی میں تھے کہ ہم کل خیف بنی کنانہ میں اترنے والے ہیں جس جگہ کافروں نے کفر پر قسمیں کھائیں تھیں اور یہ کہ قریش اور بنوکنانہ نے قسم کھائی کہ وہ بنوہاشم اور بنو مطلب کے ساتھ نہ نکاح کریں گے اور نہ ہی ان کے ساتھ خرید وفروخت کریں گے جب تک کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان کے سپرد نہ کر دیں یعنی وہ جگہ وادی محصب تھی-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment