کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
شدید مجبوری کی حالت میں قربانی کے اونٹ پر سوار ہونے کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
3119
و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ سُئِلَ عَنْ رُکُوبِ الْهَدْيِ فَقَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ارْکَبْهَا بِالْمَعْرُوفِ إِذَا أُلْجِئْتَ إِلَيْهَا حَتَّی تَجِدَ ظَهْرًا
محمد بن حاتم، یحیی بن سعید، ابن جریج، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے قربانی کے جانور کی سواریوں کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ میں نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ دستور کے مطابق شدید مجبوری کی حالت میں جب تک دوسری سواری نہ پاؤ سوار ہو جاؤ-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment