کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی قبر مبارک اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے منبر کی درمیانی جگہ ریاض الجنہ اور آپ صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے منبر والی جگہ کی فضیلت کے بیان میں
حدیث نمبر
3273
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ فِيمَا قُرِئَ عَلَيْهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَکْرٍ عَنْ عَبَّادِ بْنِ تَمِيمٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ الْمَازِنيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَا بَيْنَ بَيْتِي وَمِنْبَرِي رَوْضَةٌ مِنْ رِيَاضِ الْجَنَّةِ
قتیبہ بن سعید، مالک بن انس، عبداللہ بن ابی بکر، عباد بن تمیم، حضرت عبداللہ بن زید مازنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کا جو حصہ ہے جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment