Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:680,TotalNo:3078


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 وادی محصب میں اترنے کے استحباب کے بیان میں
حدیث نمبر
3078
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَأَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ جَمِيعًا عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ صَالِحِ بْنِ کَيْسَانَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ قَالَ قَالَ أَبُو رَافِعٍ لَمْ يَأْمُرْنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ أَنْزِلَ الْأَبْطَحَ حِينَ خَرَجَ مِنْ مِنًی وَلَکِنِّي جِئْتُ فَضَرَبْتُ فِيهِ قُبَّتَهُ فَجَائَ فَنَزَلَ قَالَ أَبُو بَکْرٍ فِي رِوَايَةِ صَالِحٍ قَالَ سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ وَفِي رِوَايَةِ قُتَيْبَةَ قَالَ عَنْ أَبِي رَافِعٍ وَکَانَ عَلَی ثَقَلِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
 قتیبہ بن سعید، ابوبکر بن ابی شیبہ، زہیر بن حرب، ابن عیینہ، زہیر، سفیان بن عیینہ، صالح بن کیسان، حضرت سلیمان بن یسار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ حضرت ابورافع نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں وادی ابطح میں اترنے کا حکم نہیں فرمایا جس وقت کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منی سے نکلے لیکن میں آیا اور میں نے اس جگہ میں خیمہ لگایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آئے اور وہاں اترے اور ایک روایت میں حضرت ابورافع کے بارے میں ہے کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامان پر تھے-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment