کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
قصر سے حلق کی زیادہ فضلیت ہے اور قصر کے جواز کے بیان میں
حدیث نمبر
3051
أَخْبَرَنَا أَبُو إِسْحَقَ إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سُفْيَانَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ الْحَجَّاجِ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ رَحِمَ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ قَالُوا وَالْمُقَصِّرِينَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ وَالْمُقَصِّرِينَ
ابواسحق، ابراہیم، بن محمد بن سفیان، مسلم بن حجاج، ابن نمیر، عبیداللہ بن عمر، نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ حلق کرانے والوں پر رحم فرمائے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور قصر کرانے والوں پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ حلق کرانے والوں پر رحم فرمائے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے عرض کیا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اورقصر کرانے والوں پر؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اور قصر کرانے والوں پر بھی-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment