کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
مکہ اور مدینہ کی مسجدوں میں نماز پڑھنے کی فضیلت کے بیان میں
حدیث نمبر
3288
و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ جَمِيعًا عَنْ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُ قَالَ إِنَّ امْرَأَةً اشْتَکَتْ شَکْوَی فَقَالَتْ إِنْ شَفَانِي اللَّهُ لَأَخْرُجَنَّ فَلَأُصَلِّيَنَّ فِي بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَبَرَأَتْ ثُمَّ تَجَهَّزَتْ تُرِيدُ الْخُرُوجَ فَجَائَتْ مَيْمُونَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُسَلِّمُ عَلَيْهَا فَأَخْبَرَتْهَا ذَلِکَ فَقَالَتْ اجْلِسِي فَکُلِي مَا صَنَعْتِ وَصَلِّي فِي مَسْجِدِ الرَّسُولِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ صَلَاةٌ فِيهِ أَفْضَلُ مِنْ أَلْفِ صَلَاةٍ فِيمَا سِوَاهُ مِنْ الْمَسَاجِدِ إِلَّا مَسْجِدَ الْکَعْبَةِ
قتیبہ بن سعید و محمد بن رمح، لیث بن سعد، نافع، ابراہیم بن عبداللہ بن معبد، حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ ایک عورت کو کچھ تکلیف ہو گئی تو وہ کہنے لگی کہ اگر مجھے اللہ نے شفا دے دی تو میں ضرور بیت المقدس میں جا کر نماز پڑھوں گی تووہ ٹھیک ہو گئی پھر اس نے نکلنے کی تیاری شروع کر دی تو حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ مطہرہ کی خدمت میں آئی ان پر سلام کیا اور پھر انہیں اس کی خبر دی حضرت میمونہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا نے فرمایا کہ بیٹھ جا اور جو تو نے کھانا بنایا ہے اسے کھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں نماز پڑھ کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ اس مسجد نبوی میں نماز پڑھنا مسجد کعبہ کے علاوہ باقی تمام مسجدوں میں ایک ہزار نمازیں پڑھنے سے افضل ہے-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment