Saturday, 1 October 2011

Jild2,Bil-lihaaz Jild Hadith no:646,TotalNo:3044


کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
 قربانی کے دن جمرہ عقبہ کو سوار ہو کر کنکریاں مارنے کے استحباب اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کے بیان میں کہ تم مجھ سے حج کے احکام سیکھ لو
حدیث نمبر
3044
و حَدَّثَنِي أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ أُمِّ الْحُصَيْنِ جَدَّتِهِ قَالَتْ حَجَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ فَرَأَيْتُ أُسَامَةَ وَبِلَالًا وَأَحَدُهُمَا آخِذٌ بِخِطَامِ نَاقَةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْآخَرُ رَافِعٌ ثَوْبَهُ يَسْتُرُهُ مِنْ الْحَرِّ حَتَّی رَمَی جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ قَالَ مُسْلِم وَاسْمُ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ خَالِدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ وَهُوَ خَالُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمَةَ رَوَی عَنْهُ وَکِيعٌ وَحَجَّاجٌ الْأَعْوَرُ
 احمد بن حنبل، محمد بن سلمہ، ابی عبدالرحیم، زید بن انیسہ، یحیی بن حصین، حضرت ام الحصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ میں نے حجة الوداع کے موقعے پر نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا تو میں نے حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو دیکھا کہ ان دونوں میں سے ایک نے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑی ہوئی تھی اور دوسرے نے اپنا کپڑا بلند کیا ہوا تھا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گرمی سے محفوظ رہیں یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں-



contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.

No comments:

Post a Comment