کتاب حدیث
مسلم شریف
کتاب
حج کا بیان
باب
قربانی کے دن جمرہ عقبہ کو سوار ہو کر کنکریاں مارنے کے استحباب اور نبی صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کے اس فرمان کے بیان میں کہ تم مجھ سے حج کے احکام سیکھ لو
حدیث نمبر
3043
و حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ حُصَيْنٍ عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ الْحُصَيْنِ قَالَ سَمِعْتُهَا تَقُولُ حَجَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ فَرَأَيْتُهُ حِينَ رَمَی جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ وَانْصَرَفَ وَهُوَ عَلَی رَاحِلَتِهِ وَمَعَهُ بِلَالٌ وَأُسَامَةُ أَحَدُهُمَا يَقُودُ بِهِ رَاحِلَتَهُ وَالْآخَرُ رَافِعٌ ثَوْبَهُ عَلَی رَأْسِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الشَّمْسِ قَالَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَوْلًا کَثِيرًا ثُمَّ سَمِعْتُهُ يَقُولُ إِنْ أُمِّرَ عَلَيْکُمْ عَبْدٌ مُجَدَّعٌ حَسِبْتُهَا قَالَتْ أَسْوَدُ يَقُودُکُمْ بِکِتَابِ اللَّهِ تَعَالَی فَاسْمَعُوا لَهُ وَأَطِيعُوا
سلمہ بن شبیب، حسن بن اعین، معقل، زید بن ابی انیسہ، حضرت یحیی بن حصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنی دادی حضرت ام الحصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ام الحصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا وہ فرماتی ہیں کہ میں نے حجةالوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ حج کیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا جس وقت کہ آپ جمرہ عقبہ کو کنکریاں مار رہے ہیں اس حال میں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی سواری پر سوار تھے حضرت بلال رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور حضرت اسامہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ تھے ان دونوں میں سے ایک سواری کی مہار پکڑے جارہا تھا اور دوسرے نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سر پر اپنا کپڑا بلند کیا ہوا تھا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گرمی کی شدت سے بچ رہیں حضرت ام الحصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بہت سی باتیں ارشاد فرمائیں پھر میں نے سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرما رہے ہیں کہ اگر ایک حبشی غلام بھی تم پر حاکم مقرر ہو حضرت ام الحصین رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ وہ سیاہ فام اللہ کی کتاب سے تمہاری راہنمائی کرے تو اس سے سنو اور اس کی اطاعت کرو-
contributed by MUHAMMAD TAHIR RASHID.
No comments:
Post a Comment